مشی گن: امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون نے کئی دہائیوں تک باقاعدگی سے لاٹری کھیلنے کے بعد 1.1 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
خاتون کے مطابق وہ Lotto 47 کے آغاز سے ہی ہر بدھ اور ہفتہ کو مستقل ٹکٹ خریدتی آ رہی تھیں اور کبھی ایک قرعہ اندازی مس نہیں کی۔ 21 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ایک مقامی دکان سے ٹکٹ خریدا، جس کے بعد ایک ہمسائے نے انہیں اطلاع دی کہ اسی دکان سے جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ فروخت ہوا ہے۔ ابتدا میں خاتون نے یہ تصور بھی نہیں کیا کہ یہ خوش نصیبی ان کے نام ہوگی۔
بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے منتخب کردہ نمبرز 31، 27، 26، 20، 18 اور 04 مکمل طور پر جیتنے والے نمبرز سے مطابقت رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ 1.1 ملین ڈالر کی انعامی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔









