یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ائیرپورٹ، جو 2001 میں بند ہو گیا تھا، اب مکمل ساحلی شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس ائیرپورٹ نے ماضی میں ہر سال ایک کروڑ سے زائد مسافروں کو خوش آمدید کہا تھا، مگر گزشتہ 25 سال سے ویران پڑا تھا۔
یونانی حکومت اس منصوبے پر تقریباً 7.6 ارب برطانوی پاؤنڈز کی لاگت خرچ کر رہی ہے، اور اسے یورپ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے شہر میں 9 بلند و بالا اپارٹمنٹ بلاکس کی تعمیر جاری ہے جو 2027 کے آغاز تک مکمل ہو جائیں گے۔
اس نئے شہر میں رہائشی سہولیات کے علاوہ ریوریا ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا، جو یونان کی بلند ترین عمارت بنے گی۔ منصوبے کے مطابق شہر میں کسی بھی مقام تک 15 منٹ پیدل پہنچنا ممکن ہوگا، اور شہر کا رقبہ یورپی ملک موناکو سے تقریباً تین گنا بڑا ہوگا۔
یہ منصوبہ نہ صرف مقامی رہائشیوں کے لیے پرتعیش اپارٹمنٹس فراہم کرے گا بلکہ ایتھنز کے ساحلی علاقے میں جدید شہری طرزِ زندگی کو بھی فروغ دے گا۔









