امریکی ریاست اوہائیو سے ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے جہاں 90 سالہ این کرائل ایسلسٹن نے تقریباً تین منٹ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن میں رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایسلسٹن کی عمر اس ریکارڈ کے وقت 90 سال اور 231 دن تھی، اور انہوں نے 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ کر کے 81 سالہ اینی جوڈس کا ریکارڈ توڑا، جو گزشتہ سال قائم ہوا تھا۔
این کرائل نے اپنی زندگی میں 10 مختلف کھیل کھیلے اور کوچنگ بھی کی۔ انہوں نے فروری میں اس ریکارڈ کی تیاری کے لیے خصوصی تربیت شروع کی۔ ایسلسٹن نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا کیونکہ میں نے اپنی زندگی اپنے بچوں اور 10 پوتے پوتیوں کی کھیلوں کی کامیابیوں کے لیے وقف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ مجھے اپنی عمر میں اتنی توجہ اور تربیت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوگا۔"
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور عزم و محنت کے ذریعے ہر عمر میں بڑے کارنامے ممکن ہیں۔









