131

امریکا میں تیز رفتار اسکینگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

امریکا میں ایک شخص نے خطرناک اسٹنٹ کے ذریعے تیز ترین اسفالٹ اسکینگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی کروز بکنگھم کو ایک گاڑی کے ساتھ باندھ کر پارکنگ لاٹ میں کھینچا گیا، جہاں انہوں نے 69 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اسفالٹ پر اسکینگ کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ بڑے مقاصد طے کرے اور زندگی میں آگے بڑھے۔

رپورٹس کے مطابق جونی کروز اس سے قبل بھی متعدد عالمی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں، جن میں ساتوں براعظموں کا کم وقت میں سفر کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔