11

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔