3

قائد اعظم ٹرافی میں بابر اعظم آؤٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی مایوس کن رہی، جہاں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

قائداعظم ٹرافی گولڈ 2026-27 کے ایک میچ میں بابر اعظم پہلی اننگز میں متنازع انداز میں آؤٹ ہوئے، جبکہ دوسری اننگز میں بھی وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 42 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

وکٹ گنوانے کے بعد بابر اعظم شدید مایوسی کا شکار دکھائی دیے اور غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مارا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے بابر اعظم کے اس رویے کو کھیل کے دباؤ اور مایوسی کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے ایک سینئر کھلاڑی کے طرزِ عمل پر تنقید بھی کی ہے۔

بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی اور میدان میں غصے کے اظہار نے ایک بار پھر کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔