اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی پرواز دورانِ لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، تاہم طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث جہاز کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں لینڈنگ کے دوران ایئر بلیو کے طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا، تاہم واقعے کے باوجود طیارے کی لینڈنگ مکمل ہوگئی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ تاہم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔









