10

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس سے متعلق تمام شواہد اور تحقیقاتی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مقتولہ حنا جاوید کے بھائی اور مقدمے کے مدعی فہد جاوید نے محتسب پنجاب کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پولیس کی جانب سے تیار کیے جانے والے چالان میں شامل شواہد کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں فہد جاوید نے پولیس تفتیش اور اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رپورٹس کی تصدیق شدہ نقول طلب کی ہیں۔

مقتولہ کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ سمیت تمام متعلقہ تحقیقاتی رپورٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ حنا جاوید کے موبائل فون کی تفصیلی کال ڈیٹیل اور پیغامات کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

فہد جاوید نے حنا جاوید کے فلیٹ اور اس کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ کیس سے متعلق تمام شواہد کا جائزہ لیا جاسکے۔

خط میں ملزم فیصل اصغر کے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران ہراسانی سے متعلق سامنے آنے والے مقدمات اور شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش جاری ہے اور چالان مکمل ہونے سے قبل مقتولہ کے اہل خانہ کی جانب سے مزید شواہد اور تحقیقاتی ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔