پشاور۔نئی حلقہ بندیوں پر صوبہ بھرسے جمع کرائے جانے والے اعتراضات کی تعداد 102ہوگئی ہے سب سے زیادہ اعتراضات بٹگرام سے جمع ہوئے ہیں جبکہ نو اضلاع سے کو ئی اعتراض سامنے نہیں آسکاہے۔
ذرائع کے مطابق بٹگرام 27اعتراضات کے ساتھ بازی لے گیاہے دوسرے نمبر پر پشاور سے کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر بیس اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں ایبٹ آباداورمردان سے نونو،دیرپائیں سے چھ ،بنوں اورڈیرہ سے پانچ پانچ لکی مروت سے چار ،سوات ،صوابی ،مانسہرہ سے تین تین ،کرک ،چارسدہ سے دو دو جبکہ ہری پورنوشہرہ کوہاٹ اوربونیر سے ایک ایک اعتراض جمع کرایا گیاہے ۔
تاہم چترال کوہستان ،کولئی پالس کوہستان ،لوئرکوہستان ،شانگلہ ،دیربالا ،ہنگو،ٹانک اورتورغر کے اضلاع سے تاحال کوئی اعتراض جمع نہیں کرایا جاسکاہے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے آج سے سماعت شروع ہوگی
250









