3

لاہور؛ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی

لاہور میں ایک اور زندگی اتائیت کی بھینٹ چڑھ گئی، غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ ننھی کلی ابدی نیند سو گئی۔

سندر کی رہائشی مدیحہ کو طبعیت خراب ہونے پر قریبی کلینک لے جایا گیا جہاں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے بچی کو انجکشن لگایا گیا۔

پولیس کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی طبعیت بگڑ گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 5 سالہ مدیحہ جانبر نہ ہو سکی۔

مدیحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اتائی کلینک کو عملہ تالہ لگا کر فرار ہوگیا، پولیس نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔