2

قومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ، نئے نرخوں کا اطلاق آج سے ہو گیا

حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے۔ نئے فیصلوں کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا شرح منافع گیارہ اعشاریہ چھ فیصد سے بڑھا کر بارہ فیصد کر دیا گیا ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع گیارہ اعشاریہ چھہتر فیصد سے بڑھا کر بارہ اعشاریہ بارہ فیصد ہو گیا ہے، جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا شرح منافع بارہ اعشاریہ بہتر فیصد سے بڑھا کر بارہ اعشاریہ چھیانوے فیصد کر دیا گیا ہے۔