چمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق رکنِ بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے ہی حراست میں لینے کا حکم دے دیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے چمن بائی پاس پولیس لاک اپ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اصغر خان اچکزئی کے خلاف یہ گرفتاری ایک سال قبل چمن میں قبائلی تنازعے کے نتیجے میں قتل ہونے والے مقامی شخص تیمور شاہ کے مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جہاں مقتول کے والد ظاہر شاہ کی مدعیت میں ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ تین سو دو یعنی قتل اور دفعہ تین سو پینسٹھ یعنی اغوا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
2









