2

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب جسمانی ریمانڈ آرڈیننس کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے نیب ترامیمی آرڈیننس دو ہزار چوبیس کے خلاف دائر آئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا ہے، جس کے تحت نیب کی حراست میں جسمانی ریمانڈ کی مدت چودہ روز سے بڑھا کر چالیس روز کی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چونکہ متعلقہ آرڈیننس کی قانونی مدت ختم ہو چکی ہے اور اسے پارلیمنٹ سے توسیع نہیں ملی، اس لیے اب اس کی آئینی حیثیت پر رائے دینا غیر ضروری ہے کیونکہ عدالتیں مستقبل میں بننے والے ممکنہ قوانین کو روکنے کے لیے پیشگی فیصلے صادر نہیں کر سکتیں، جبکہ درخواست گزار بھی اپنے خلاف اس آرڈیننس کے تحت کوئی کارروائی یا سزا ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ یاد رہے کہ یہ آرڈیننس مئی دو ہزار چوبیس میں جاری کیا گیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ بھی اس سے قبل اسی نوعیت کی درخواست نمٹا چکی ہے۔