پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہیں کرے گی، جس کے نتیجے میں ٹیم اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کرنے سے محروم ہو گئی ہے۔ یہ ایونٹ تئیس جنوری سے سات فروری تک بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں منعقد ہونا ہے، اور پاکستان نے دو ہزار پچیس میں سری لنکا میں ہونے والا گزشتہ ایڈیشن جیت کر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے بتایا کہ بھارتی حکام کی جانب سے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود وزارت خارجہ اور داخلہ سے اجازت طلب کی گئی تھی، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہ ملنے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے ایونٹ میں شرکت نہ کر پانا ٹیم کے لیے مایوس کن ہے۔
3









