پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کاپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاں شہبازشریف سے انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاون میں ون آن ون ملاقات کی۔
اس موقع پردونوں رہنماؤں نے بالعموم ملکی اوربالخصوص صوبہ خیبرپختونخواکے سیاسی اموراورآئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران شہبازشریف نے انجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیں پارٹی ساکھ کومزیدمستحکم کرنے،سینٹ انتخابات میں کامیابی اورصوبے کی تاریخ کے کامیاب ترین جلسوں کے انعقادپرخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کی استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کے مشیرنے شہبازشریف کوخیبرپختونخوآنے کی دعوت دی جس کوقبول کرتے ہوئے شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خیبرپختونخواکادورہ کریں گے اوروہاں کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کاحوصلہ اورپاکستان مسلم لیگ(ن)سے محبت دیکھ کریقین مسمم ہوگیاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کامقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)پشاورکولاہورکے مانندترقی کی راہ پرگامزن کریگی اورگزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں فقیدالمثال ترقیاتی کام کریگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک سیاسی جماعت تبدیلی کے نام پرصوبے میں صرف بگاڑہی کوجنم دیاہے،تبدیلی انکے بینک اکاؤنٹس میںآئی ہے مگرعوام اسی طرح رل گئے،صوبائی حکومت نے بی آرٹی منصوبے کے نام پرپشاورکاجوحال کیاوہ تمام سابقہ حکومتوں کے نقصانات سے کئی زیادہ ہیں
289









