وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی ورکروں پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے عوام کے ساتھ روابط مضبوط کریں پارٹی کے پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے عام کریں پی ٹی آئی کی حکومت نے بے مثال اصلاحات کے ذریعے قابل عمل ڈیلیوری سسٹم دیا ہے لوگوں کی اجتماعی جدوجہد ان کی اجتماعی مقاصد کیلئے ہے اور عوام کا منظم ہونا اجتماعی مقصد کیلے ناگزیر ہے عوام کا منظم ہونا اس حوالے سے بھی ضروری ہے کہ پی ٹی آئی نے شفاف حکمرانی یقینی بنا کر اسلوب حکمرانی میں عوامی عنصر کو متعارف کیا اداروں میں اصلاحات کیں اور ان اصلاحات پر ایک بہتر سسٹم کو کھڑا کیا ۔
ترقی اور غریب کی خوشحالی میں حائل مخصوص مائنڈ سٹ کو تبدیل کیا ہے پی ٹی آئی عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے کھڑی ہے لوگوں کو منظم کرنے کا عمل جاری رہیگا تاکہ وہ سٹیٹس کو کی قوتوں کو کل وقتی طور پر ناکارہ بنائیں اور معاشرے میں ہر کسی کو ان کا حق اور انصاف دینا مضبوط روایت بنے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضلع دیر کے عمائدین، ریٹائرڈ پولیس افسران اور اہل کاروں پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا صوبائی وزیر محمود خان ، وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر امجد اور ایم پی اے فضل حکیم بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے صوبائی حکو مت کی مختلف شعبوں میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے صو بے میں بے مثال حکمرانی قائم کی عوام کو ریلیف دیا جس سے عوام کا حکومت پر اعتماد پیدا ہوا اور عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے مطمئن ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ اگر پولیس افسران اور اہل کاروں کے پنشن وغیرہ میں کوئی کمی بیشی ہو تو اس مسئلے کو حل کیا جائے گا پی ٹی آئی کی حکومت نے سرکاری افسران اور اہل کاروں کو بہترین ورکنگ ماحول اور تنخواہ اور دیگر مراعات میں اضافہ کر دیا ہے حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھائی اب سرکاری افسران اور اہل کاروں کی باری ہے کہ جس طرح اخلاص کا مظاہرہ حکومت نے کیا سرکاری افسران اور اہل کار بھی عوام کو بہت سہولیات کیلئے خود کو وقف کریں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ حوصلہ افزا ہے کہ جب غریب از خود بولنے لگیں کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے حکومتی اصلاحات سے ان کی زندگی میں فرق پڑا ہے۔
یہ اور بھی اہم ہو جاتا ہے جب حکومت قانون اور قاعدے کے اندر رہتے ہوئے بہتر حکمرانی اور ڈیلیوری کا پائیدار سسٹم بنانے میں کامیاب ہو سسٹم میں لوگوں کے حقوق محفوظ ہوں ان کے جائز مسائل کا ادراک اور حل موجود ہو اور قانون کی روشنی میں عوام کی خواہشات کی تکمیل کیلئے بنیادی رہنماا صول اور طریقہ کار موجود ہوں صحت انصاف کارڈ کی شفافیت کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند کے تحت کسی بھی شخص کو کارڈ نہیں دیا جاسکتا ۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے تحت وہ غریب افراد جو کرائٹیریا پر پورا اترتے ہیں وہی انصاف کارڈ سے مستفید ہورہے ہیں صوبائی حکومت نے حال ہی میں خصوصی افرادکو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی مزید توسیع اور زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نیا سروے کرنا پڑے گا اس اقدام کے تحت مستحق خاندان سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کی علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کر رہے ہیں پرویز خٹک نے اس موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافے اور دیگر مراعات کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کی سرکاری ملازمین بھی خدمات کی فراہمی بہترین طریقے سے یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ لوگ خوش ہیں اور سرکاری اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے اور اپگریڈیشن کی وجہ سے سالانہ 25 ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا انہوں نے ملاکنڈ پولیس میں بچوں کیلئے کوٹا پر بھرتیوں اور دیگر مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا۔
122









