اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ذمہ داروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، کشمیریوں کی بینائی چھینی جا سکتی ہے مگر آزادی کے خواب نہیں، ہم عالمی محاذ گرم کر کے دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھائیں گے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ذمہ داروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت دی ہیں کہ جمعہ کو تقاریب میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لئے چیلنج ہیں، ہم عالمی محاذ گرم کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، پرامن کشمیریوں پر طاقت کا استعمال قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو طاقت سے کچلانہیں جا سکتا، کشمیری حق خود ارادیت سے کم کسی چیز پر تیار نہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیریوں کی بینائی چھینی جا سکتی ہے مگر آزادی کے خواب نہیں۔
149









