لاہور۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے ملک میں آج اپریل فول منایا جائے گا، آج مارچ کا مہینہ ختم ہونے کے بعد یکم اپریل ہے اور ہر سال یکم اپریل کو شرارتی شہری اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سمیت مراسم رکھنے والے لوگوں کے ساتھ اپریل فول مناتے ہیں۔
اتہم دوسری جانب ماہر نفسیات نے اپریل فول منانے کے سلسلے میں افواہیں پھیلانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ یہ افواہیں پھیلانا ایک حساس معاملہ ہے، جس سے شہریوں کو زندگیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ ماہر نفسیات نے معصوم شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملنے والی کسی بھی خبر پر بغیر تصدیق کے توجہ نہ دیں۔
120









