261

نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اعلان

پشاور۔خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اورتجدید کے لئے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اعلان کیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق بوائز سکولوں کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (IMU) کمیٹی کے چیئر پرسن ہوں گے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اس کے سیکرٹری / ممبر ہوں گے جبکہ ڈی ای او (میل) کے نامزد کردہ ہائیر سیکنڈری سکول کے ایک پرنسپل ،ڈپٹی کمشنر کے ایک نامزد کردہ نمائندہ، متعلقہ اضلاع سے پرائیویٹ سکولوں کے نمائندے ۔

جنہیں مذکورہ اتھارٹی کے متعلقہ ریجن کے منتخب پرائیویٹ ممبران نامزد کریں گے،مذکورہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ اسی طرح لڑکیوں کے سکولوں کے لئے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے چیئرپرسن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہوں گے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) اس کی ممبر/ سیکرٹری ہوں گی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کے نامزد کردہ ہائی /ہائیر سیکنڈری سکول کے ایک پرنسپل ،ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ (ترجیحاًخاتون)، متعلقہ اضلاع سے پرائیویٹ سکولوں کے نامزدکردہ نمائندے ،جنہیں اس اتھارٹی کے متعلقہ ریجن کے منتخب پرائیویٹ ممبران نامزدکریں گے۔