251

تعلیمی سال کا آغاز ٗ درسی کتب اور کاپیاں مزید مہنگی

پشاور۔خیبرپختونخوا میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی پبلشرز نے نصابی کتب اور کاپیاں20سے 300روپے تک مہنگی کر دی ہیں جبکہ نجی سکولوں نے داخلہ و ماہانہ ٹیویشن فیس میں 2سے 10فیصد تک کا اضافہ کردیاہے ادھر کاغذ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے ایک ماہ میں کاغذ فی کلو 96روپے کا کر دیا گیا ہے اور مصنوعی قلت پیدا کرکے کاغذ کو مزید مہنگا کیاجا رہا ہے۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے ہی درسی کتب اور کاپیاں مہنگی ہو گئی ہیں بعض کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ درسی کتب ٗ کاپیوں ٗ سٹیشنری اور یونیفارم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ جلد سازوں نے بھی کتب کی جلد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس پر والدین شدید پریشان ہیں ۔