پشاور۔ جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا میں تعلیم، صحت کے شعبوں میں موثر اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں مطالبات مانے گئے تھے، فاٹا سپریم کونسل مطالبات کی منظوری پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے، فاٹا میں کالجز، مدارس اور تعلیمی اداروں میں سر گرمیوں کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نے فاٹا کو سی پیک کا حصہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا، فاٹا سپریم کونسل مطالبات کی منظوری پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے، وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں مطالبات مانے گئے تھے، فاٹا میں تعلیم، صحت کے شعبوں میں موثر اقدامات کئے جائیں، فاٹا میں کالجز ،مدارس اور تعلیمی اداروں میں سر گرمیوں کا آغاز کیا جائے۔
فاٹا سپریم کونسل لاپتہ افراد کی وعدے کے مطابق جلد بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے، فاٹا جرگہ علاقے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، فاٹا میں امن کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی رائے سے کیا جائے۔
233









