107

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ، ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا، اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے، اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔