پشاور۔ قومی وطن پارٹی نے وفاداری تبدیل کرنے والی اپنی رکن ممبر خیبر پختونخوااسمبلی معراج ہمایون کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے جسکے پہلے مرحلہ میں ان کو وفاداری تبدیل کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دنوں کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔
پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ رکن اسمبلی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے جس کی بنا پر ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں سات دنوں کے اندر اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے منحر ف رکن کے خلاف اگلے مرحلہ میں سپیکر اور الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیاجائے گا
290









