103

بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی

بنگلادیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے مکمل فزیکل معائنے کی شرط ختم کر دی ہے۔

اس کے علاوہ، ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی سیکیورٹی چیکنگ کے لیے قائم خصوصی ڈیسک اور پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ڈی 8 کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے تعاون سے پاکستان آسیان فورم کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بن جائے گا۔