155

بابراعظم کا سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق اہم انکشاف

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر (ایکس) پر لائیو سیشن کے بابراعظم نے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیف بھائی واقعی میرے بلے کی تعریف کرتے ہیں اور مسلسل اصرار کرتے ہیں، ‘یہ میرا بیٹ ہے، میچ کیلئے دوسرے بیٹ کا انتخاب کریں’، سیفی بھائی نے مسلسل میری حمایت کی آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا رکن بننا چاہتا ہوں، بابراعظم نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے ایک لیگ کو چننے کا کہا گیا تو مڈل آرڈر بیٹر نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا۔