101

پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ویمنز انڈر 19 کیمپ کے لیے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے لیے  کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے, سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور میزبان بنگلہ دیش شامل ہیں, کیمپ 10 سے 18 جنوری تک کراچی میں لگایا جائے گا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں علیزہ مختیار، انوشہ ناصر، اریشہ انصاری، ایمن فاطمہ، حلیمہ دعا ظفر، ہانیہ احمر، کائنات ایمان، کومل خان، لائبہ ناصر، ماہم انیس، ماہنور آفتاب، میمونہ خالد، مقدّس بخاری، ابوالفضان، رُوداخان اسلم، سمیعہ افسر، ثناء طالب، سیدہ تسکین فاطمہ، طیبہ امداد، زیب النساء اور زوفشان ایاز شامل ہیں۔