198

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے مثال قائم کردی

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پروفیشنل ازم کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹی 10 لیگ دبئی پر نیشنل ٹی 20 کپ کو اہمیت دے دی۔

احمد شہزاد نے دبئی کی ٹی 10 لیگ کا این او سی جاری ہونے کے باوجود شرکت سے معذرت کرلی۔

احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ قومی اوپنر لاہور وائٹس کی طرف سے لگاتار 3 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں۔

احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں نمائندگی جاری رکھنے پر پیغام دیتے ہوئے معاہدہ دینے والی لیگز اور این او سی جاری کرنے پر پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔ اُنہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا جبکہ احمد شہزاد نے آخری ٹی 20 میچ اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔