110

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر کا ریکارڈ برابر کیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ورلڈ کپ 2023ء میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔وسیم اکرم نے بھی 1992ء کے ورلڈ کپ میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا ہے۔ انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں 8 میچ کھیل کر 21 وکٹیں لی تھیں۔