102

میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

 ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ طلبہ کو ان کے ایڈریس پر رول نمبر سپلس بھجوا دی گئیں۔ پہلا پیپر جماعت دہم کا ایجوکیشن کا 15 ستمبر کو ہوگا۔ میٹرک پارٹ ٹو کا آخری پیپر 25 ستمبر کو کیمسٹری کا ہوگا۔

دوسری جانب جماعت نہم کے امتحانات 26 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہوں گے۔ جماعت نہم کا پہلا پیپر ایجوکیشن کا 26 ستمبر کو ہوگا۔ جماعت نہم کا آخری پیپر 7 اکتوبر کو بیالوجی کا ہوگا۔