144

بیرسٹر سیف نے پرویز خٹک کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویزخٹک کی باتیں سن کر انہیں سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صحت کی اس حالت اور ادھیڑ عمری میں سیاست ان کے بس کاکھیل نہیں رہا، جھوٹ بولنے کی بجائے پرویز خٹک کو سیاسی گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد الزامات پرویز خٹک کی ذہنی خرابی کا اظہار ہے، وہ  بھول گئے 9 مئی کو وہ خود پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو الزامات  لگائے بطور پارٹی صدر وہ ان کے خود بھی ذمہ دار ہیں، انہی جرائم میں اسکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ یہ اقبال جرم کرچکا ہے، پرویزخٹک کی نام نہاد پارٹی پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئی تھی۔