اسلام آباد۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف سی ڈی اے آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے بنی گالہ کو ریگولائز کیا یا نہیں کیا آپ بنی گالہ کو ریگولائز کرنا چاہتے ہیں بنی گالہ کو ریگولائز نہ کیا گیا تو باقیوں کو کیوں نہیں کیا گیا؟
اگر بنی گالہ کو ریگولائزتو پھر غریب کے کھوکھوں کو کیوں گرایا گیا؟ اس لیے بنی گالہ میں غریب نہیں امیر رہتے ہیں اس لیے اسے ریگولائز کیا گیا سی ڈی اے میں کس کی محکمانہ غفلت ہے چیئرمین سی ڈی اے کی رپورٹ کو کیوں جمع نہیں کروائی گئی کیوں نہ چیئرمین سی ڈی اے کو توہین عدالت طلب کیا جائے۔
وکیل کی باربار درخواست پر عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب نہیں کیا سی ڈی اے کے وکیل کا محکمانہ غفلت معلوم کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا،کیس کی سماعت22اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔









