4

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ: 72 گھنٹوں میں 4 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے کل مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ اضلاع اور اموات: محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ 5 کیسز اکیلے پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس مرض کے باعث ایک شخص جاں بحق بھی ہو چکا ہے۔

مرض کی علامات: محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی نمایاں علامات میں تیز بخار، سر درد، جسم میں درد اور جلد پر مخصوص دانے یا پانی والے چھالے نکلنا شامل ہیں۔

احتدادی تدابیر: ماہرینِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے مکمل گریز کیا جائے اور حفاظتی اصولوں کو اپنایا جائے۔