چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔









