51

وزیراعلیٰ کے پی کا کم عمر رکشہ ڈائیور کی کفالت کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رکشہ چلانے والے پانچ بہنوں کے کمسن بھائی کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔ 

پشاور میں بخشو پل کے 13 سالہ اجمل سے رکشاء چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری ہوئی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار اسے چالان دینے لگا تو کمسن ڈرائیور نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد گردوں کے مریض ہیں اور وہ پانچ بہنوں کا واحد سہارا ہے۔

کمسن ڈرائیور کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس کا نوٹس لیا اور  13 سالہ اجمل کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلالیا۔ 

وزیراعلیٰ محمود خان نے بچے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد اور  20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جب کہ بچے کو اسکول میں داخل کروا کر تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر کمسن اجمل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی مالی امداد کے اعلان سے وہ گھریلو اخراجات سے بری الذمہ ہو گیا ہے اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جا کر تعلیم حاصل کرے گا۔