53

وزیراعلیٰ سندھ کی نیب میں پیشی سے پھر معذرت

کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر نیب حکام کے سامنے پیش ہونے سے معزرت کرلی، وزیراعلیٰ نے نیب حکام کو خط لکھا ہے کہ وہ مصروفیات کے باعث 24 ستمبر کو نیب اسلام آباد کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔

نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس تاخیر سے موصول ہوا نیب تفتیش کیلئے کوئی اور دن مقرر کرلے۔اس سے قبل نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلٰی سندھ پیش نہیں ہوئے تھے۔