15

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف حمزہ ظہور نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ان کی ابتدائی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور صرف 61 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مشکل صورتحال میں حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے چھٹی وکٹ کے لیے 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ حسنین عباس ڈار نے 67 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر حمزہ ظہور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد حمزہ ظہور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دباؤ لینے کے بجائے اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہونے اور ٹیم کی جانب سے دیے گئے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔