پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ تیل، گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر قیمتی وسائل سے مالامال ہے اور صوبے کی خوشحالی کے لیے ان تمام وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا، جبکہ سب سے پہلے اپنے صوبے اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور صوبے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے باقاعدہ صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ اضاخیل گودام میں گندم کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کر لی گئی ہیں اور جو بھی اس میں ملوث یا غلط پایا گیا، ذمہ داران کو اس کی سزا بھگتنا ہوگی۔ انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتشار پھیلانے اور احتجاجی جلسے کرنے والے نہیں ہیں، اور سوال اٹھایا کہ جن کے آقاؤں اور رہنماؤں کی توجہ افغانستان کی طرف ہو وہ کس طرح ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکتے ہیں۔
3









