7

پاکستان تحریک انصاف انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ نے انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مبشر لطیف عباسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (نمبر: IYW/GS/26-27) کے مطابق، انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کی مشاورت سے خیبر پختونخوا کے لیے درج ذیل عہدیداروں کی تقرری کی گئی ہے:

  • صدر: کاشف کمال

  • سینئر نائب صدر: ظفر خان

  • نائب صدور: ہارون چترالی اور ارشاد حسین

  • جنرل سیکرٹری: آصف بنگش

  • ایڈیشنل جنرل سیکرٹری: جواد احمد اعوان

  • ڈپٹی جنرل سیکرٹریز: عرفان وزیر، سبحان خان، اسفند یار شاہ اور کاشف