وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے عوام کی سہولت کے لیے واٹس ایپ پر شکایات اور تجاویز کے اندراج کا جدید نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت واٹس ایپ نمبر 0307.347.0808 کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی شکایات اور تجاویز کو بلا تاخیر متعلقہ محکموں تک پہنچانا ہے تاکہ ان پر فوری قانونی و انتظامی کارروائی شروع کی جا سکے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ صوبے میں گڈ گورننس کو مزید تقویت مل سکے۔









