5

مغربی طرز کا لباس: اداکارہ عروہ حسین اور احسن خان کی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور دلکش اداکارہ عروہ حسین اپنے مغربی طرز کے منفرد لباس اور شاندار انداز کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عروہ حسین نے حال ہی میں ایک فنکشن میں اپنے ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے مغربی اسٹائل کا لباس زیبِ تن کیا۔ انہوں نے کلاسک سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کا باڈی کون ڈریس اور ٹائی پہن رکھی تھی، جس میں ان کا انداز بے حد دلکش نظر آ رہا تھا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس تقریب کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں تعریفی اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔