مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لاہور کی تنظیم، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط، متحرک اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فعال بنانے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، کارکنوں کے رابطے اور سیاسی میدان میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی مسائل کے حل اور خدمت کے ایجنڈے کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات میں پارٹی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔









