پیٹرول پمپس مالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد احتجاج کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کی جا رہی ہے، جبکہ امید ہے کہ مارجن کے معاملے کو آئندہ دو ہفتوں کے اندر حل کر لیا جائے گا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور معاملے کے مستقل حل کے لیے حکام سے رابطہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب ہڑتال مؤخر ہونے کے اعلان کے بعد عوام کو پیٹرول کی ممکنہ قلت کے خدشات سے وقتی ریلیف مل گیا ہے۔









