4

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامات (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، دوطرفہ سکیورٹی امور اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی سکیورٹی کے تحفظ کیلئے مؤثر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔