79

کےپی وزیراعلیٰ کا ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

خیبر پختونخوا خبریں

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس پیکج میں سے 50 ارب روپے سیاحتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ مانسہرہ میں میڈیکل کالج، نرسنگ کالج اور جدید ٹراما سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے تناول فیڈر کے قیام، اوگی روڈ کی تعمیر اور تناول و دربند تحصیلوں کو فعال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خطاب کے دوران انہوں نے دہشتگردی، سیاسی صورتحال اور قیادت سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔