143

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے ملازمین کے الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں موجودہ بیسک سیلری کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

آرڈر کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا، تاہم اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ ادائیگی نہیں ہوں گے۔

ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے ہونے والے اخراجات مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔