76

لاہور میں فائرنگ سے خاتون اور دو بچے قتل، ملزم کی خودکشی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مزنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ اور 12 سالہ منیب جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمیوں میں 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 45 سالہ ملزم شاہد نے فائرنگ کر کے خاتون اور دو بچوں کو قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ محرکات کا تعین کیا جا سکے۔