58

عمران خان کے ساتھ ہیں، کل بھی آج بھی، وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی پالیسیوں پر کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بانی کی ہدایات پر عمل کریں گے، کسی اور کی خواہش پر نہیں۔

سہیل آفریدی نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالج اور خاندان کی موجودگی میں اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے احتجاج کے طور پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اس کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے اور پی ٹی آئی ہمیشہ سے بات چیت کی حامی رہی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کے ساتھ محبت جاری رکھیں گے اور تحریک انصاف کو اس کے قانونی اور سیاسی اسپیس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کے بغیر پاکستان کی جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی اور حکمرانوں نے پارلیمان کو کمزور کیا ہے۔