78

ایران جنگ کے دوران پاکستان کی فضائیہ کا شاندار کردار سامنے آگیا

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولرز کی شاندار کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری اور ائیرٹریفک کنٹرول نظام کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق شدید دباؤ اور ممکنہ خطرات کے باوجود پاکستانی فضائی نظام نے مؤثر انداز میں آپریشنز جاری رکھے اور غیر معمولی فضائی ٹریفک کو کامیابی سے سنبھالا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی پروازوں کے بوجھ کے باوجود پاکستان کے ائیرٹریفک کنٹرولرز نے سیفٹی اور معیار دونوں کو برقرار رکھا، جو ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

مزید کہا گیا کہ مشکل اور غیر یقینی حالات میں بھی فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا قابلِ تعریف ہے، جو پاکستان کے ایوی ایشن سسٹم کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔