اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے سے تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جسے خطے میں تجارت کے نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔
Pakistan-Iran Transit Corridor کے تحت برآمدی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پاکستان سے پہلا برآمدی کنسائنمنٹ بھی روانہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کے مطابق پہلی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے، جسے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے لیے بھیجا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس کوریڈور کے ذریعے آئندہ پاکستان سے برآمد ہونے والی اشیا گوادر اور ایران کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچیں گی، جس سے علاقائی تجارت کو نئی سمت ملے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کی برآمدات اور خطے میں اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔









