113

خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے میں اہم پیشرفت

پشاور میں خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا میرٹ معیار جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کی بھرتی میں تعلیمی نمبرز کو 60 فیصد وزن دیا جائے گا، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے حامل امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے۔

اسی طرح انٹرویو کے لیے 20 فیصد نمبر مختص کیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی اسکور 100 فیصد پر مشتمل ہوگا۔

مزید برآں میرٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر نمبرز کی تقسیم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں پر بالترتیب 10، 15 اور 20 نمبر دیے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق نیا میرٹ معیار فوری طور پر نافذ العمل ہوگا تاکہ بھرتی کے عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔